ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کہا کہ امید ہے پڑوسی ملک ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے غیر قانونی افغانوں کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ افغان حکام پر زو دیا کہ اپنی سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال روکیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی ماحولیاتی تحفظ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے موجود وزیراعظم انوارالحق کاکڑ فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے میں بھی مصروف ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کہتی ہیں اہم دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین کئی معاہدے بھی ہو گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ایک غیر ملکی دورے میں کئی محاذوں پر مصروف ہیں۔ دبئی میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی سے قبل کئی دوست ممالک کے حکام سے ملاقاتیں ہو چکیں۔ گفتگو میں فلسطینی اور کشمیری مظلوموں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا گیا
یہ بھی کہا کہ مودی سرکار کی انتہا پسندی سے کھیل تک محفوظ نہیں رہے۔ ایک سوال پر ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ کوپ 28 کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔