ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں ویسٹ پاکستان موٹر وہیکل ٹیکسیشن ترمیمی بل اور لوکل گورنمنٹ دوسرا ترمیمی بل 2025 بھی پیش کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ترمیمی بل ایوان میں پیش کر دیا گیا، انکم ٹیکس تھرڈ ترمیمی بل 2025 سمیت تمام بلز طارق فضل چوہدری نے پیش کئے، حفیظ الدین نے موٹر وہیکل انڈسٹری ڈیولپمنٹ بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، جینڈرمین اسٹریمنگ کمیٹی،نیشنل فوڈ سیکیورٹی،دفاع،توانائی اور خارجہ امور کی کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔
طارق فضل چوہدری
وزیر پارلیمانی امورطارق فضل چودھری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہو رہاہے ، پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی، دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ میں بہتری آئی ہے، پاسپورٹ کی عزت اور تکریم میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے ٹاپ 100 پاسپورٹ کی لسٹ میں آگیا،
وزیرپارلیمانی امورنے کہا کہ فری ویزہ ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے بعد ای پاسپورٹ پر سسٹم منتقل کر دیا ہے، پاسپورٹ پر چپ لگی ہو گی،تمام تفصیلات اس پر موجود ہوں گی، اب پاکستانی پاسپورٹ جعلی نہیں بنایا جا سکتا ہے، آئندہ ای پاسپورٹ میسر آئے گا،پرانا پاسپورٹ بھی مدت ختم ہونے تک کار آمد رہے گا۔






















