فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کے مطابق مالی سال کے پانچواں ماہ نومبر میں 736 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کی رپورٹس کے مطابق ماہ نومبر میں اب تک 736 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا،نومبر 2022 کے مقابلےمیں ٹیکس محصولات میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے، ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سب سے زیادہ ٹیکس ریفنڈز بھی جاری کئےگئے، انہوں نے امید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس محصولات میں مزید اضافےکاامکان ہے۔
خیال رہے کہ ایف بی آر نے اگلے 7 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی کا پلان بھی آئی ایم ایف سے شیئر کیاتھا، نومبر سے جون 2024 کے دوران 6 ہزار 667 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا پلان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 9 ہزار 415 ارب کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں ابتدائی4 ماہ میں2748ارب ٹیکس جمع ہوا۔