پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی شہید کی صاحبزادی سے ہونے والی ملاقات اور اس کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی چھوٹی بچی کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو اس وقت صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ، ویڈیو میں بچی پاک فوج کے سربراہ کو اپنے علاقے کے وڈیرے کی شکایت کر تی ہے تو جنرل عاصم فوری اپنے قریب کھڑے افسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’ اس وڈیرے کو فوری پیغام بھیجو‘۔
آرمی چیف چھوٹی بچی سے پوچھتے ہیں کہ آپ کے گھر میں کون کون نوکری کرتا ہے ؟
آرمی چیف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی جس میں پاک فوج کے سربراہ بچی سے پوچھتے ہیں کہ آپ کے گھر میں کون کون نوکری کرتا ہے؟بچی اپنی بھری ہوئی آنکھوں سے جواب دیتی ہے کہ ہمارے گھر پر کوئی بھی نوکری نہیں کرتا ، میں بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہوں ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہید کی بیٹی کی بات سن کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ آپ نے گھر جا کر اپنی والدہ کو میرا سلام دینا ہے اور ان کو بتانا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی ، جب تک آپ اور بھائی بڑے ہو کر اپنے کام شروع نہیں کردیتے‘۔
اور اسکی فریاد اور درد بھری آنکھیں💔
— Dukhtar-E- Balochistan 🇵🇰 (@Dukhtar_E_B) November 30, 2023
جیسے ہی آرمی چیف نے اس بچی کی فریاد سنی اور مدد کی یاددہانی کرائی اسکی آنکھیں جیسے چمک اٹھی🥲
ظالم و جابر فرعونیوں کا غرور خاک میں ملانے کے لئے آپکی ایک بات ہی کافی ہے #COAS #PakistanArmyZindabad #Balochistan pic.twitter.com/cfG9ericCN
گفتگو کے دوران بچی آرمی چیف کو اپنے علاقے کے وڈیرے کی شکایت لگاتے ہوئے کہتی ہے کہ ’ سیلاب کے دوران ایک وڈیرا ان کی زمینوں پر جان بوجھ کر پانی چھوڑ دیتا ہے ‘ ، بچی کی بات سن کر آرمی چیف پاس کھڑے افسر کو مخاطب کرتے ہیں اور حکم دیتے ہیں کہ ’ اس وڈیرے کو فوری پیغام بھجوائیں ، نہیں تو تمہارا پانی پھر کہیں اور پہنچ جائے گا ‘ ، جنرل عاصم منیر پاک فوج کے افسر کو ہدایت کرنے کے بعد بچی سے مخاطب ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’ بے فکر ہو جاو وڈیرا پانی نہیں چھوڑے گا ‘۔