پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ملک کی خاطر کروڑوں روپے کی قربانی دے دی۔
قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) اور ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کی جانب سے ملنے والی آفرز کو ٹھکرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ ٹی 10 لیگ، محمد عامر کی باؤلنگ فنگر پر چوٹ لگ گئی
شاداب خان کو بگ بیش لیگ کی فرنچائز ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے پیشکش ملی تھی جبکہ ٹی ٹین لیگ میں بطور آئیکون پلئیر کھیلنے کی آفر بھی ہوئی تھی ، تاہم انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی خاطر کروڑوں روپے کی آفرز کو منع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ احمد شہزاد کا ابوظہبی ٹی 10 لیگ کھیلنے سے انکار
شاداب خان نے دونوں آفرز پر جواب دیا کہ ’’ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ جاری ہے ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینا چاہتا ہوں اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے باعث بگ بیش اور ٹی ٹین لیگ نہیں کھیل سکتا ‘‘۔
خیال رہے کہ احمد شہزاد بھی ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز کو منع کرچکے ہیں۔