لاہور میں ٹک ٹاکر اسد اسحاق کے گھرچوری کرنےوالا گینگ گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز9،بیدیاں روڈ،تھانہ ہیر کی 3نقب زنی وارداتیں حل کر لی گئیں ہیں،اسداسحاق کے گھر چوری میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے، ملزمان میں سرغنہ ابراہیم،علی حمزہ، ساجد اور آسیہ بی بی شامل ہیں،ملزمان نے تھانہ ہیئر کےعلاقہ میں مزید 2 چوری کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔
پولیس نے بتایا کہ برآمد سامان میں لیپ ٹاپ،کیمرہ،جیولری، پرفیومز،قیمتی کپڑے اور دیگر اشیاء شامل ہیں،ملزمان خالی گھروں کی ریکی کر کے دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوتے تھے،چوری شدہ سامان لاہور سے قصور اور نورپور نہر کی جانب منتقل کیا جاتا تھا،مزید سہولت کاروں اور مال خریدنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔





















