پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد کردی گئی۔
بدھ کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج محمد مرید عباس نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس کے دوران پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے۔
آج ہونے والی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے بھی اپنے دلائل مکمل کرلیے جبکہ چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔
دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
بعدازاں، سول جج محمد مرید عباس نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد کردی اور عدالت نے قرار دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خاتون جج دھمکی کیس میں بریت کے مستحق نہیں، ان کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔