کینوا کو بھی ایک بڑا نیا مدمقابل ملا ہے۔ بائٹا ڈانس کی ملکیت والا ویڈیو ایڈیٹنگ ٹول CapCut اب گرافک ڈیزائن کی خصوصیات کے ایک نئے ٹولز کی تحقیق کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ ناوارا نے لنکڈ ان پوسٹ میں کہا کہ اس لنک پر صرف ڈیسک ٹاپ کیپ کٹ کے گرافک ایڈیٹر تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
کیپ کٹ انسٹاگرام، فیس بک، یوٹیوب، ٹِک ٹِک، ٹویٹر، لنکڈ اِن، اسنیپ چیٹ، اور ٹوِچ کے لیے پوسٹس ڈیزائن پیش کرتا ہے جس میں کپڑے ، جوتے، زیورات ، لوازمات، گھریلو، الیکٹرانک مصنوعات، پالتو جانور، سیلز پروموشنز اور دیگر کے لیے پوسٹس سمیت بے شمار تیار کرنے کے نادرمواقع موجود ہیں۔
کینوا ایک آسٹریلوی عالمی ملٹی نیشنل گرافک ڈیزائن پلیٹ فارم ہے۔ یہ سوشل میڈیا گرافکس اور پریزنٹیشنز تیارکرتا ہےجس کا مقصد ویب سائٹ اور وائٹ بورڈ پروڈکٹس کے ساتھ آفس سافٹ ویئر کے زمرے میں گوگل اور مائیکروسافٹ کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔
اس کی ویب سائٹ کی تفصیل کے مطابقCapCut ایک ہمہ جہت تخلیقی پلیٹ فارم ہے جو AI کے ذریعے تقویت یافتہ ہے جو براؤزرز، ونڈوز، میک، اینڈرائیڈ اور iOS پر ویڈیو ایڈیٹنگ اور امیج ڈیزائن کو قابل بناتا ہے۔ا