وفاقی ادارے کی چوہدرئ مونس الٰہی کے دفاترپرچھاپوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیونےابوبکر بلاک گارڈن ٹاؤن، اور قصورمیں دودھ کے پلانٹ میں ہیڈ آفس پرچھاپہ مارا۔ اکاؤنٹس کی کتابیں جانچ پڑتال اورالیکٹرانک اشیا ضبط کرلی گئی ہیں۔
باخبرذرائع کے مطابق ایف بی آرکے ابوبکر بلاک، گارڈن ٹاؤن اورقصور میں پریما دودھ پلانٹ کے ہیڈ آفس پرچھاپہ مارا گیا جبکہ آڈٹ سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 38 کے تحت کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران اکاؤنٹس کی کتابیں جانچی گئی اورالیکٹرانک اشیا کوضبط کرلیاگیا ہے تاہم ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مزید ضرورت پڑنے پر احاطے کو مکمل سیل کردیا جائے گاٹیکس حکام نے تعمیل یقینی بنانے کیلئے تمام سیلز ریکارڈزکی جانچ پڑتال کی، ٹیکس حکام نےپلانٹ میں انوینٹری کی تصدیق کو شامل کرنے کیلئے معائنہ کیا۔
ایف بی آر ھام نے چھاپوں کے دوران دودھ بنانے والے برینڈ کے ہیڈ آفس ابوبکر بلاک نیو گارڈن ٹاؤن لاہور اور پلانٹ قصور میں مارے گئے تھے۔