پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے قومی کرکٹر اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کردیا گیا۔
یاد رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اعظم خان نے اپنے بلے پر فلسطین کے جھنڈے کا سٹیکر لگایا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوٹس لیا اور ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا تھا۔
بورڈ حکام کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹر اعظم خان پر عائد کردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔
کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلیوز کے خلاف نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں اعظم خان کو فلسطین کی حمایت مہنگی پڑ گئی
اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کی تھی اور ایک امپائر کی ہدایت کے باوجود وہ اس ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے میں ناکام رہے تھے۔
واضح رہے کہ کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں یا اپنے ذاتی پیغامات اپنے سازوسامان کے ذریعے پیش کریں ۔
یہ بھی پڑھیں۔ پی ایس ایل 9، یونائیٹڈ کے نسیم شاہ کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں داخل، ذرائع
اس کے لیے پلیئر یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔