آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم دسمبر بروز جمعہ کو متوقع اعلان کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ پر غور شروع کر دیا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث توقع ہے کہ رواں ہفتے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی۔تاہم پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 281.34 روپے فی لیٹر ہے۔
ماہرین کے اندازوں کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کی ممکنہ کمی کا امکان ہے۔آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی تعین نگران وزیراعظم کی منظوری پر منحصر ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔اگرچہ یورپی یونین نے روسی تیل کے لیے 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی ہےلیکن مارکیٹ کی قیمت اس مقررہ حد سے نیچے آ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں، برٹش برینٹ ڈیل میں ایک فیصد کمی ہوئی، جو 80.58 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئی، جب کہ امریکن ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں دو فیصد کمی کے ساتھ، 75.54 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔