مسلم لیگ ن کے رہنما ، سابق وزیر خزانہ اور سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،روپےکی قدرمیں کمی معاشی خرابیوں کی ماں ہے،روپے کی قدر میں کمی تباہ کن چیز ہے،ہمیں روپے کی قدر میں کمی کا حل سوچنا ہوگا۔
سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف نے5ارب روپےٹھکراکردفاع ناقابل تسخیر بنایا،میں اس فیصلے میں نوازشریف کے ساتھ تھا،خدانخواستہ پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو کیا ہمارا ہمسائیہ ہمیں چھوڑتا۔
انہوں نے کہا کہ5کےمقابلےمیں 6 ایٹمی دھماکےہوئے تو دشمن کو جرات نہ ہوئی،ان دھماکوں کے بعد بھارتی وزیراعظم بذریعہ بس پاکستان آئے،ہم نے وہ موقع ضائع کیا،اور پھر ہم نے کارگل والا پنگا لے لیا۔
سابق وزیر خزانہ نےکہا کہ 12اکتوبر 1999 کے فوجی اقدام سے پہلےڈالر مستحکم تھا ،پاکستانی روپیہ 2013 کے بعد چند سال مستحکم رہا،ڈالرمستحکم رکھنےکیلئےمداخلت کی تو پی ٹی آئی نےایسا کیوں نہ کیا ،پی ٹی آئی حکومت میں بھی ڈالرکی کمی کیلئےمداخلت کی گئی،روپے کی قدر میں کمی تباہ کن چیز ہے ۔
لیگی رہنما نے کہا کہ2017میں پاکستان کی کرنسی مستحکم تھی ، نوازشریف کےدورمیں معاشی استحکام تھا،برآمدات بڑھیں۔
اسحا ق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معاشی تباہی کی وجہ ڈی ویلیوایشن ہے، ہماری عادت ہے کہ ہم نے ہر چیز میں سیاست کرنی ہے،یہاں بغیر تصدیق کے جھوٹ بول دیا جاتا ہے، مضبوط کرنسی ہی ملک کی ترقی کا باعث بنتی ہے ہمیں اے پولیٹیکل ہوکر روپے کی قدر میں کمی کا حل سوچنا ہوگا۔