پی ٹی آئی کے وائس پریذیڈنٹ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مقدمہ ٹریفک میں خلل ڈالنے،ایمپلی فائر ایکٹ،دفعہ 144 سمیت این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیامقدمہ شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا،پروگرام سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے منعقد کیا تھا ۔
مقدمے کے متن کے مطابق پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں،شیر افضل مروت طلباء کو اشتعال دلاتے رہے،مقدمہ میں شہر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیامقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ناصر منظور چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔