گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی جس دوران دونوں جماعتوں نے سیاسی اشتراک سے نئی حکومت بنانے پر اتفاق کر لیا ۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مجوزہ فارمولے کے تحت گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہوگا۔ گورنر گلگت بلتستان اور اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کے اہم عہدے مسلم لیگ ن کو دیئے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب بھی مسلم لیگ ن کے حصے میں آئے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ اور اسپیکر کے حتمی ناموں کا فیصلہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز اسلام آباد میں کریں گے۔




















