وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’’ میرے سوال‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا،وزیراعظم نے استحکام دیا،پاکستان اب گروتھ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہناتھا کہ پاکستان کوسفارتی محاذ پر غیرمعمولی کامیابیاں حاصل ہوئیں،دفاعی محاذ پر معرکہ حق جیسی کامیابی حکومت کےحصےمیں آئی،سیاسی محاذ پر بھی تمام معاملات بہتر انداز میں انجام دیئے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے چوتھی بار اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، تمام کامیابیاں وزیراعظم کی قیادت میں حاصل ہو رہی ہیں، تمام چیزوں کا کریڈٹ وزیراعظم شہبازشریف کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تبدیلی کی خبریں پھیلانے والے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، کسی کو بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، محسن نقوی وزارت خارجہ کا کوئی کام نہیں کر رہے، وزارت خارجہ کا کام اسحاق ڈار کر رہے ہیں، محسن نقوی کو فیلڈ مارشل کا اعتماد حاصل ہے، فیلڈ مارشل ایران گئے تو محسن نقوی ساتھ گئے تھے، فیلڈمارشل کا کوئی پیغام دینا ہو تو محسن نقوی وہ ذمہ داری پوری کرتے ہیں، وزیراعظم نے کابینہ میں تبدیلی کی کوئی بات نہیں کی۔




















