قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم نے ورلڈ کپ کے بعد ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے شور و غل میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے ہنگامہ برپا کر دیا جس نے ہر کسی کو ہکا بکا کر دیا ،تاہم اب چیف سلیکٹر نے بھی اس پر خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ " میں عماد وسیم کو شاندار انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر پر مبارک باد پیش کرتاہوں اور جو خدمات انہوں نے کرکٹ کیلئے سرانجام دیں اس پر بھی انہیں سراہتا ہوں ، میں ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہش کا اظہار کرتا ہوں ۔"
Many Congrats to @simadwasim on a wonderful international career and for all his services for 🇵🇰 cricket. I wish him the best in his future endeavors! 🙌
— Wahab Riaz (@WahabViki) November 27, 2023
یاد رہے کہ ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے واپس پہنچنے پر سب سے پہلے بابراعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دیا جس کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوینٹی کا کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا تاہم ابھی تک ون ڈے کپتانی کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے ۔
دوسر ی بڑی تبدیلی چیف سلیکٹر کی دیکھنے میں آئی اور یہ عہدہ انضمام الحق کے بعد سابق فاسٹ باولر اور مشیر کھیل وہاب ریاض کو دیا گیا ، حال ہی میں دورہ آسٹریلیا کیلئے راولپنڈی میں جاری ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہواہے جس میں وہاب ریاض کافی سرگرم دکھائی دیئے ۔