ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج سے قطر کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف اور امیر قطرکے درمیان ملاقات ہوگی۔ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ملاقات میں معاشی تعاون، توانائی کے شعبے میں شراکت داری،عوامی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوگی، تجارت،سرمایہ کاری، توانائی، افرادی قوت کی برآمد، انفرااسٹرکچر کی ترقی پر گفتگو ہوگی۔






















