کویت کی جانب سے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دو دن عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 25 فروری بروز بدھ اور 26 فروری بروز جمعرات تمام سرکاری وزارتیں، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ کویت میں میں جمعہ اور ہفتہ کو ہفتہ وار دو تعطیل ہوتی ہیں اس طرح کویت کے شہریوں کو چار چھٹیاں مل جائیں گی۔
ملک میں کام کا آغاز اتوار یکم مارچ سے ہو گا، یہ تعطیلات کویت کے 65 ویں قومی دن اور 35 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے دی گئی ہیں۔




















