قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم کی سلیکشن بھی سمجھ میں نہیں آئی۔
سما ٹی وی کے سپورٹ پروگرام زور کا جوڑ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا موسم خراب ہو تو ہمیشہ بولنگ کا فیصلہ کیا جاتا ہے،قومی ٹیم کے کوچ کنفیوژ لگ رہے ہیں،فخر زمان کے ہونے سے ٹیم کو بہت فرق پڑتا ہے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کوچ اور کپتان کو فیصلے لینے کی ضرورت ہے،قومی ٹیم ہرلحاظ سےبیلنس ہے، ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں،قائد اعظم ٹرافی کے اندر بہت اچھے پلیئرز ہیں،سلیکشن بورڈکوچاہیےتھاان پلیئرز کی لسٹ پی ایس ایل فرنچائز کے سامنے رکھتے۔






















