نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے دوران بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگا کر کھیلنے والے اعظم خان پر پی سی بی کی جانب سے میچ فیس کا پچا س فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم ہو گئے ہیں اور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے " شیم آن پی سی بی " ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا ہے ۔
" شیم آن پی سی بی " کا ٹرینڈ آج دن بھر پہلی پوزیشن پر برقرار رہا جس میں شائقین کرکٹ اور دیگر صارفین کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم ابھی تک پی سی بی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے ، پورا دن گزر جانے کے باوجود یہ ٹرینڈ دوسرے نمبرپر جاری ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز اعظم خان کو نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے دوران ایمپائر نے بیٹ سے فلسطین کے جھنڈے کا سٹیکر اتارنے کیلئے کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا ، جس پر پی سی بی نے ایکشن لیا اور میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کر دیا ساتھ ہی آئندہ ایسا کرنے پر معطلی کی تنبیہ بھی کر دی ۔
سوشل میڈیا ٹویٹر صارف "فرید خان " نے اعظم خان کو کیا جانے والا جرمانہ خود اداکرنے کا اعلان کر دیاہے ، انہوں نے اپنے پیغام میں اعظم خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ جرمانہ دینے کیلئے تیا ر ہوں ، اعظم خان کو یہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ، اگر فسلطین کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا غلط ہےتو میں اس غلط کام کی قیمت ادا کرنے کیلئیے تیار ہوں" ۔
اعظم خان کو جرمانہ کیئے جانے کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد سابق کرکٹر راشد لطیف اور ڈاکٹر نعمان نیاز نے بھی کھلاڑی کی ہمت کو سراہا ۔
Rashid Latik is Talking about #AzamKhan incident in #NationalT20 match.#ShameOnPCB #BabarAzam𓃵 #IPLretention #IPL2024 #IPL2024Auction #PSL2024 #PSL9 Naseem Shah Shaheen Afridi pic.twitter.com/qwXIhqZ5OS
— Cricket Chronicle 🏏🏏 (@cricchronicle1) November 27, 2023
اعظم خان نے پی سی بی کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروا لی ہے جبکہ صارفین " شیم آن پی سی بی " کو مقبولیت دیتے ہوئے دھڑا دھڑ ٹویٹ کر رہے ہیں ۔
Shame on you @TheRealPCB for fining #AzamKhan for displaying a sticker on his bat in support for #Palestine. Boycott the board & it's activities until the address this issue. #FreePalestine 🇵🇸 pic.twitter.com/W8cszs0Vm1
— Yassar 🇵🇸 (@YassarAltaf99) November 26, 2023