ایشیا کپ کے بعد ورلڈکپ بھی بھارتی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا، بھارتی کپتان نے پھر ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارت کے ہاتھوں کرکٹ کی پھر رسوائی، گیم آف جنٹلمین کا وقار پھر داغ دار کردیا ۔ ایشیاکپ کے بعد ورلڈکپ میں بھی انڈین کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے ہینڈ شیک نہیں کیا۔ شائقین نے بھارتی ٹیم کے ہتھکنڈوں کو شرمناک قرار دیا۔
خیال رہے کہ بھارت نے کافی عرصے سے انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ اس حوالے سے بھارت کو ناصرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی تنقیدکا سامنا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے میچ سے پہلے ہاتھ نہ ملانے کو احمقانہ حرکت قراردیا تھا۔





















