ٹی20ورلڈکپ میں بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ بھارت کی پاکستان کیخلاف پہلی وکٹ گرگئی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہینڈ شیک نہیں کیا۔
ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ان پچز پر کھیلنے پر ہمارا تجربہ ہے، ہمارا پورا فوکس میچ پر ہوگا۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی فتحیاب ٹھہریں،تاہم آج کے میچ کی فاتح ٹیم گروپ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالے گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑےمقابلے کے بارش سےمتاثر ہونے کےامکانات کم ہونے لگے،کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں، آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم ریکارڈ کے اعتبار سے پاکستان پرحاوی ہے،دونوں ٹیمیوں کے درمیان اس فارمیٹ کےمیگا ایونٹ میں 8 مقابلے ہوئےجس میں سے 7 بھارت نے جیتے ہیں،صرف ایک میں پاکستان کو فتح ملی ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان ، سلمان آغا، بابراعظم، محمدعثمان، محمدنواز، شاداب خان ، فہیم اشرف، عثمان طارق، شاہین آفریدی اور ابرار احمد پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔



















