آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ ہر صورت جیتنا ہوگا۔
پاکستان کو 61 رنز سے ہرانے کے بعد گروپ اے سے انڈیا سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا چکا ہے جبکہ اس بڑی شکست نے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔
اس ہار کے نتیجے میں پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.932 سے کم ہو کر منفی 0.403 ہوگیا، جس کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر وہ امریکا سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔
امریکا نے 4 میچز میں دو کامیابیاں حاصل کر کے 4 پوائنٹس بنا رکھے ہیں اور اس کا رن ریٹ 0.788 ہے۔ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو کھیلے گا، سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔




















