کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ خدائے داد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان ایک دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی شناخت ایمل سیف الرحمان اور دین محمد کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔




















