پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے ایک اننگز میں 6 اسپنرز کا استعمال کیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی جانب سے اسکواڈ میں 6 اسپنرز شامل تھے جن میں صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، محمد نواز، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
دوسری جانب بھارت کے ہاتھوں کرکٹ کی پھر رسوائی، گیم آف جنٹلمین کا وقار پھر داغ دار کردیا ۔ ایشیاکپ کے بعد ورلڈکپ میں بھی انڈین کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے ہینڈ شیک نہیں کیا۔ شائقین نے بھارتی ٹیم کے ہتھکنڈوں کو شرمناک قرار دیا۔




















