لاہورہائیکورٹ نےنگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائردرخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونےیا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے مقامی وکیل محمد مقسط کی درخواست پر سماعت کی،وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کردی۔
وکیل وفاقی حکومت نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا اس نوعیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری 90روز کی مدت مکمل ہونے کے بعد غیرموثر ہو چکی ہے۔
درخواستگزار کے مطابق 15 نومبر کو نگران وزیراعظم کی مدت مکمل ہوچکی ہے، آئینی طور پر انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم نہیں رہے۔
نگران وزیراعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی،عدالت نگران وزیراعظم کوعہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔