ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
لنکن ٹائیگرز نے کولمبو میں کھیلے جانے والے بڑے میچ میں 253 کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر مکمل کیا۔
A nail-biter to decide the second #AsiaCup2023 finalist 😯
— ICC (@ICC) September 14, 2023
Sri Lanka edge Pakistan to set up final clash against India 💪#PAKvSL 📝: https://t.co/09gsWZFGB8 pic.twitter.com/QvUad3XLZn
سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔
Death overs blitz propel Pakistan to 2️⃣5️⃣2️⃣-7️⃣ ⚡
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 14, 2023
Over to the bowlers after the innings break 🎯#PAKvSL | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/5M5iIcFrXh
واضح رہے کہ میچ کو بارش کے باعث 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ 9 سکور پر فخر زمان کی گری ، وہ 11 گیندوں پر 4 رنز کی اننگ کھیل سکے جبکہ دوسری وکٹ 73 رنز پر کپتان بابر اعظم کی گری جو 35 گیندوں پر 29 رنز کی اننگ کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کا تیسرا نقصان 100 رنز پر ہوا جب اوپنر عبداللہ شفیق 69 گیندوں پر 52 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے جو 9 گیندوں پر محض 3 سکور کر سکے۔
قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 130 سکور پر گری جب محمد نواز 12 گیندوں پر 12 رنز کی اننگ کھیل کر بولڈ ہوئے۔
27.4 اوورز کے بعد میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا تاہم بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہونے پر محمد رضوان اور افتخار احد کی 108 رنز کی مضبوط پارٹنر شپ نے قومی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا، 238 رنز پر افتخار احمد بھی کیچ آؤٹ ہوگئے ، انہوں نے 40 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔
💯 up for the partnership!@iMRizwanPak and @IftiMania have turned it 🔛 with their sublime striking since the rain break 🔥#PAKvSL | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/ZzH235JFoL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 14, 2023
محمد رضوان نے 73 گیندوں پر ناقابل شکست 86 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ٹیم کا مجموعی سکور 252 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سری لنکا کی جانب سے متھیشا پتیرانا نے 3 اور پرمود مدوشن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سری لنکن ٹیم نے 253 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر مکمل کر کے ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں اسکا مقابلہ بھارتی ٹیم سے ہوگا۔
سری لنکا کی جانب سے کوسال مینڈس 87 گیندوں پر 91 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ سدیرا سمارا وکرما نے 48 ، اور چارتھ اسالنکا نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
Kusal Mendis at his finest! Despite falling short of a well-deserved century, he delivered a match-winning knock! #SLvPAK #AsiaCup2023 pic.twitter.com/0jbU6JgJDr
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) September 14, 2023
پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے تین، شاہین آفریدی نے 2 اور زمان خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2023 کا فائنل میچ اتوار کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔