امریکی صدر نے اسرائیلی حکومت کے مغربی کنارے کے انضمام کے فیصلے کی مخالفت کردی۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کےمطابق امریکی صدر اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے،ایک مستحکم مغربی کنارہ اسرائیل کو محفوظ رکھے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیےجاری کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے مغربی کنارے کے استحکام کو ضروری سمجھتی ہے۔
دوسری جانب برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلےکی مذمت کرتے ہیں، فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہوگی، اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان فیصلوں کو فوری طور پر واپس لے۔





















