وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی شراکت داری نے عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔
برطانوی جریدے دی سنڈے ٹائمز کو انٹرویو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دنیا ایک ایماندار ثالث اور قابلِ اعتماد ملک کے طور پر تسلیم کررہی ہے، یہ ملکی تاریخ کا ایک روشن لمحہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران، امریکا اور خلیجی ممالک پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امن مذاکرات کیلئے پاکستان کو قابلِ بھروسا ثالث سمجھا جا رہا ہے، پاکستان خطے اور دنیا میں پائیدار امن کیلئے مسلسل سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی امن کے قیام کیلئے اپنی بہترین کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشکل حالات کے باوجود ایک ذمہ دار اور مؤثر سفارتی کردار ادا کیا، گزشتہ دو برس کے دوران ملکی معیشت کو مستحکم کیا گیا، مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔





















