امریکا نے ایران کو اپنے جواب میں 5 شرائط پیش کردیں۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی شرائط میں ایران کو جنگی ہرجانہ نہ دینا اور 400 کلو افزودہ یورینیم کی حوالگی شامل ہے۔ امریکا چاہتا ہے کہ ایران میں صرف ایک جوہری پلانٹ فعال رہے۔
امریکی شرائط کے مطابق تمام محاذوں پر جنگ بندی کا انحصار مذاکرات پر ہوگا۔ ایران کے منجمد اثاثوں کا 25 فیصد بھی اسے نہیں دیا جائے گا۔
دوسری طرف ایران کی پانچ شرائط ہیں جو پہلے جاری کی گئیں۔ جن میں لبنان میں جنگ بندی اور ایران پر پابندیوں کا خاتمہ شامل ہے جبکہ ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی، جنگی ہرجانے کی ادائیگی اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کرنا بھی شرائط میں شامل ہے۔





















