حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کردی
وفاقی حکومت نے مٹی کےتیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے،اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کےتیل کی نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے،جبکہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر تھی،قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔






















