وزیراعظم شہباز شریف سے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل رابطوں اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمٰن کے درمیان نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھرپور حمایت پر قطری قیادت کا شکریہ اداکیا۔ علاقائی سفارت کاری میں قطر کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کہا امیرقطرکے سرکاری دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال میں اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔






















