طوفان سے پہلے سکوت، امریکی صدر نے آبنائے ہرمز سے متعلق معنی خیز پوسٹ میں دھمکی دی کہ اگر ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو انتہائی برا وقت شروع ہوجائے گا۔
فرانسیسی ٹی وی سے ٹیلی فونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا معلوم نہیں ڈیل جلد ممکن ہوسکے گی یا نہیں ۔ معاہدہ کرنا خود ایران کے مفاد میں ہے ۔ مذاکرات میں تعطل کی صورت میں سخت اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے کرائے کے اڈوں کیلئے ایران کا صبر مستقل نہیں۔ کہا خلیجی ملکوں میں بڑے اہداف کو نشانہ بنانے میں تحمل دکھایا۔
محمد مخبر کا کہنا تھا ہم نے کچھ ممالک کو دوست سمجھا لیکن اُنھوں نے دشمن کا ساتھ دیا ۔ خطے میں امریکی کرائے کے اڈوں سے متعلق تحمل ہمیشہ نہیں رہے گا۔





















