مرتے دم تک قید کی سزا کاٹنے والےکرسٹ چرچ حملے کے مجرم نے نیوزی لینڈ کی عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی نژاد مجرم نےدعویٰ کیا ہےکہ جرم قبول کرتے وقت اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ اس لیے وہ جرم قبول کرنے سے انکار کرتا ہے،اس کی سزا پر نظرثانی کی جائے۔
مجرم نے 2019 میں دو مساجد پر حملہ کرکے 51 مسلمانوں کو قتل کیا تھا، یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں دہشت گردی کی سب سے بڑا واقعہ تھا۔





















