ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو5وکٹوں سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے 183 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاچوتھا میچ بھارت کےشہرچنئی میں کھیلا گیا،نیوزی لینڈکی ٹیم نے 183 رنز کا ہدف 18 ویں اوورمیں حاصل کر لیا، نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ نے 65 رنزکی اننگزکھیلی، گلین فلپس نے42،مارک چیپ مین 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،مچل سینٹنر نے17 اورڈیرل مچل نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔
افغانستان نے پہلے کھیل کر6وکٹ پر182رنز بنائے،گلبدین نائب نے63رنزکی اننگزکھیلی،گُرباز27،صدیق اللہ اتل29،درویش، رسول 20 رنز بنا سکے،ابراہیم زادران 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آج انگلینڈ اور نیپال بھارت کے وانکھیڈے اسٹیڈم میں مدمقابل ہوں گے،جبکہ شریک میزبان سری لنکا اور آئرلینڈ کا مقابلہ کولمبو میں ہوگا۔





















