پاکستان کرکٹ بورڈآئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو راضی کرو،پی سی بی راضی ہوجائےگا،اجلاس میں اہم نکتہ اٹھادیاگیا،پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیاگیا ہےکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی ریونیو کا شیئر ملنا چاہیے۔
آئی سی سی ضمانت دےکہ بھارت ستمبر میں بنگلادیش کا دورہ کرے گا،پی سی بی اور بی سی سی آئی کےدرمیان ہائبرڈماڈل ایکٹینشن 2031 ورلڈ کپ تک ہونی چاہیے۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں 15 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہوگا یا نہیں؟فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی وزیراعظم کو آئی سی سی اور بی سی بی سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔ محسن نقوی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی درخواست سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے





















