بسنت پرمفت سفری سہولیات کاوعدہ پورا،محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ کے بہترین اقدامات سے لاکھوں مسافر مستفید ہوئے۔
بسنت کے3روزمیں20لاکھ68 ہزارسے زائدمسافروں کومفت سفرکی سہولت فراہم کی گئی،اورنج لائن میٹرو ٹرین سے3دن میں9لاکھ سےزائدمسافروں نےمفت سفرکیا،میٹروبس سروس کےذریعے 4 لاکھ سے زائدمسافر مستفید ہوئے،اسپیڈوسے5لاکھ30ہزارسےزائد،الیکٹرک بسوں سے43ہزارسےزائدمسافروں نےمفت سفرکیا،آرٹی اے کے زیر انتظام بسوں سےتقریبا1لاکھ مسافروں نےسفرکیا۔
وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبرخان کاکہنا ہےکہ شہریوں کے بسنت کے3دن عیدکی طرح گزرے،وزیراعلیٰ نے ثابت کیاکہ محفوظ اقدامات سےخوشیاں کیسی بانٹی جاتی ہیں،لاہورمیں لاکھوں مسافروں کو کامیابی سے مفت سفری سہولیات کاریکارڈقائم ہوا۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا بسنت تہوارکو کامیاب بنانےکا سارا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب کوجاتاہے،بسنت کو کامیاب بنانے اور بھرپور طریقے سے منانے پر لاہوریوں کابھی شکریہ۔





















