عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی آؤٹ لک تبدیل کردی۔
موڈیزکی رپورٹ کےمطابق بینکنگ سیکٹرکی ریٹنگ مثبت سےمستحکم کردی گئی،پاکستانی معیشت میں بتدریج بہتری،بیرونی کھاتوں کی پوزیشن مضبوط ہونےلگی،آپریٹنگ ماحول میں بہتری کا عمل جاری ہے مگر رفتارسست ہے،بہترمعاشی حالات کی وجہ سےکریڈٹ گروتھ میں اضافہ متوقع ہے،2026 میں بینکوں کا قرضہ ڈبل ڈیجیٹ شرح سے بڑھے گا۔
موڈیزکی رپورٹ کےمطابق زراعت اور توانائی کےشعبوں میں نادہندگی کادباؤ برقراررہےگا،مسائل زدہ قرضےتقریباً 8 فیصد پرمستحکم رہنےکا امکان ہے،ستمبر 2025 تک بینکوں کا سرمایہ عالمی معیار سے کافی بہتررہا،بینکوں کا ٹیئرون کیپیٹل 18 فیصد اورمجموعی کیپیٹل 22.1 فیصدرہا،کم شرح سود کے باوجود بینک حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری بڑھائیں گے،منافع کی تقسیم زیادہ رہے گی مگر آمدن سرمایہ برقرار رکھنے کیلئے کافی ہوگی۔





















