بھارت میں کھیلنے سے انکار پر آٹھویں بڑی آبادی والےملک کو آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہرکردیاگیا،امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے آئی سی سی کے دہرے معیار کا پردہ چاک کردیا۔
اسپورٹس میگزین دی ایتھلیٹک میں شائع رپورٹ کےمطابق بھارت نے 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان جانے سےانکارکیا،جواب میں پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ بھارت میں کھیلنے سے انکارکیا۔ بنگلا دیش نے اس مثال کی پیروی کی تو اسے ٹورنامنٹ سے ہی آوٹ کردیا گیا۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ آئی سی سی کی آمدنی کا 40 فیصد بھارت کو ملتا ہے،اس لیے بھارت کی ذمہ داری ہےکہ وہ اپنےفیصلوں میں کھیل کو سیاست پر مقدم رکھے۔
نیویارک ٹائمز کےمطابق پاک بھارت میچ کھیلوں کی دنیا میں سب سے بڑی رقابت والا میچ ہے، دونوں ملکوں کے ایک میچ سے 25 کروڑ ڈالر آمدنی ہوتی ہے,بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر پاکستان کی جانب سے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا اعلان آئی سی سی کیلئے شدید مالی نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کےمطابق براڈکاسٹرز نے نقصان کے پیش نظرآئی سی سی کے ساتھ تین ارب ڈالر کے معاہدے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔





















