وزیراعظم کےمشیرسیاسی امور رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ امن کیلئے سب کوملکرکام کرنا ہے،بلوچستان میں ماضی میں جوکچھ ہوچکا اس کوبدلا نہیں جاسکتا،ماضی میں جو کچھ ہوچکا اس سے سبق حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم کےمشیرسیاسی اموررانا ثنااللہ نےاپنےبیان میں کہا بلوچستان کا امن اور ترقی ترجیح ہے،جب تک بلوچستان کےبحران کا ادراک نہیں ہوگامسئلہ حل نہیں ہوگا،دہشتگرد پاکستان دشمنوں کی ایما پر بےگناہ لوگوں کونشانہ بناتےہیں،بےگناہ لوگوں کوبےدردی سےشہیدکرنےوالوں کاانسانیت سےکوئی تعلق نہیں،بلوچ محب وطن پاکستانی ہیں دہشتگردوں کا بلوچوں سےکوئی تعلق نہیں۔
راناثنااللہ نےمزیدکہاسیکیورٹی فورسزآپریشن ردالفتنہ کےتحت امن وامان یقینی بنارہی ہیں،بلوچستان کیلئے دیگرصوبوں کےلوگوں کےدل سےہمیشہ دعاہی نکلی ہے،جب جعفر ایکسپریس پر حملہ ہوا تو بھارت میں جشن کا سماں تھا،دہشتگردی کےواقعات کےپیچھےدشمن ملک بھارت ہے،بھارت کو معرکہ حق میں ہزیمت اٹھانا پڑی۔






















