پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز،افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کو3وکٹوں سے شکست دے دی،فہیم اشرف نے جارحانہ بیٹنگ کرکےمیچ جتوایا،فہیم نے19ویں اوورمیں 3 چھکے ،1چوکا لگایا،انہوں نے 11گیندوں پر 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سےصاحبزادہ فرحان47، صائم ایوب 24 رنزبناکرآؤٹ ہوئے،بابراعظم15،سلمان علی آغا 12 بنا سکے، محمد نواز 6 ،شاداب خان8،عثمان خان صفر پرپویلین لوٹے،آریان دت اور وین میکرن نے2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،فہیم اشرف میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔
نیدرلینڈز کی ٹیم19.5اوورزمیں147رنزبناکرآؤٹ ہوئی،کپتان اسکاٹ ایڈورڈ37اورباس ڈی لیڈے 30رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فاسٹ بولر سلمان مرزا نے3 شکار کیے،صائم ایوب،ابرار احمد اور محمد نواز نے2-2وکٹیں حاصل کیں،ابراراحمد نے 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 2 شکار کیے۔
میچ کےبعد گفتگو کرتے فہیم اشرف نے کہا ایک سال سے ایسے ہی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں،ایسی صورتحال پہلے بھی کئی بارآچکی ہے،یہ نئی نہیں تھی،گیند ہوا میں تو انسان کی زبان پریہی ہوتا ہے یا اللہ یہ چھوٹ جائے،ٹیم برا بھی کرتی ہے تو نتیجہ اچھا ملتا ہے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیدر لینڈز نےپاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیاتھا۔
ٹاس
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پہلےمیچ میں پاکستان نے نیدر لینڈزکیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔کولمبو میں کھیلےجارہےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلےمیچ میں ٹاس کے بعد گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نےکہا نیدرلینڈز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے،سری لنکا میں پہلی بار پچ پر اتنی گھاس دیکھی ہے،ہماری ٹیم اچھی ہے اور اچھی کرکٹ کھیلتی آرہی ہے،ہم تین فاسٹ بولرز اور آل راؤنڈرز کیساتھ میچ کھیل رہے ہیں،نیدرلینڈز کی ٹیم اچھی ہے، اپنے پلان پر عمل کریں گے۔
پلیئنگ الیون میں شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابراراحمد،صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابراعظم، سلمان آغا،عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ شامل ہے جس کے ساتھ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول میچ بنگلادیش کے ساتھ یک جہتی کیلئے کھیلنے سے انکار کررکھا ہے,پاکستان کے گروپ میں نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان آغا اب تک 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی کپتانی کرچکے ہیں جس میں سے 27 میچز پاکستان نے جیتے ہیں،پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔




















