آئی سی سی گھٹنے ٹیکنے پرمجبور ہوگیا۔ پاکستان کومنانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد کی چند گھنٹوں بعد پاکستان آمد متوقع ہے۔
آئی سی سی وفد ڈپٹی چئیرمین کی سربراہی میں لاہور پہنچے گا۔ جس کے بعد اہم ہنگامی اجلاس ہوگا۔ پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پربات چیت ہوگی۔
بنگلا دیش بورڈ کے صدر امین الاسلام کی بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں، وہ پی سی بی اور آئی سی سی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلہ 15 فروری کو شیڈول ہے۔ پاکستان حکومت نے میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔




















