پنجاب حکومت نے بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5 بجے تک بڑھا دیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پیغام میں کہا لاہور میں بسنت کی شاندار تقاریب،جشن، اتحاد اورخوشیوں کو دیکھتےہوئے تقریبات کا وقت صبح 5 بجے تک بڑھا دیا ہےیہ توسیع لاہور کے عوام کے لیےانعام ہےجنہوں نےبسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا اور تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی۔
لاہور، پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقاریب، جشن، اتحاد اور خوشیوں کو دیکھتے ہوئے، جو 25 سال بعد لوٹی ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5:00 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ 🪁
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 8, 2026
یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو…
وزیراعلی نےکہا براہِ کرم جشن محفوظ انداز میں جاری رکھیں،بجلی کی تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں، اورتمام ہدایات پر عمل کریں۔ آئیے اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں۔






















