جہانگیر ترین نے کہاہے کہ ملک کو کامیاب بنائیں گے تو غربت ختم ہوگی، جب تک غربت ختم نہیں ہوگی ملک آگےنہیں بڑھےگا، ہم پاکستان کوزرعی ملک بنائیں گے،دنیا آکر دیکھےگی، اب ہم ایک بہترین پاکستان بنائیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کامونکی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاسی خاندان سےوابستہ نہیں ہوں،ہم غیرسیاسی لوگ تھے، سیاست میں آنےکافیصلہ سوچ سمجھ کرکیا، ہمیں ایساآدمی ملا جو روایتی سیاستدان نہیں تھا، ہم نے اس آدمی کوسپورٹ دی کہ نیاپاکستان بنائیں گے، مجھےاورعبدالعلیم خان کویہ سب خاندانی طورپرنہیں ملا، ہم محنت کر کے ایمانداری سے یہاں تک پہنچےہیں، ہم نےخود کام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہےملک کوکیسےٹھیک کرناہے،عوام کی زندگی بدلےگی تو پوراپاکستان بدل جائےگا،آئی پی پی سرکاری اسکولوں کوبہترین انگلش میڈیم اسکولزکی طرح بنائےگی،سرکاری اسپتالوں کو ایسا بنائیں گےکہ لوگ باہرسےدیکھنےآئیں گے۔
جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ معیشت ملک کی جان ہے،معیشت کو چمکانےکیلئےانڈسٹری لگانا ضروری ہے،سب سے اہم چیز نوکری ملنی چاہیےاورجائزتنخواہ ہونی چاہیے،ہم نے اپنا منشور تیارکیا ہے،اپنےہدف پر پورا اُتریں گے،ہم ملک کوکامیاب بنائیں گےتوغربت مٹے گی،جب تک غربت نہیں مٹائی جائےگی ملک آگےنہیں بڑھےگا،میں خاندانی طورپر زمیندارنہیں تھا،میں کوشش کرکےشوق سےزمینداری میں گیا اللہ تعالیٰ نےکامیابی دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کوزرعی ملک بنائیں گے،دنیا آکردیکھے گی،سیاسی جماعتیں صرف وعدے کرتی ہیں،پورے نہیں کر تیں، ہم سوچ سمجھ کر وعدے کر رہے ہیں،اندھے وعدےنہیں کریں گے،اندھے وعدے کرنےکی عادت نہیں،نہ ساری زندگی ایسا کیا ہے، ہرگھرمیں معیاری تعلیم ہونی چاہیے،غریب کابچہ قابل ہے تو اسےڈاکٹر،انجینئر بننا چاہیے،جہم لگے رہیں گے،ہم نے نیا پاکستان بنانےکی کوشش کی تھی،اب ہم ایک بہترین پاکستان بنائیں گے۔