آج ملک بھرمیں شبِ برات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا،لوگ نوافل کی ادائیگی،قرآن خوانی اور دعاؤں میں مصروف ہیں، علمائے کرام کہتےہیں یہ رات بہت زیادہ رحمتوں اور برکتوں والی ہے۔
ربِ کریم غفورالرحیم کی رحمت تو ہروقت اپنے بندوں پر برس رہی ہوتی ہے،مگرکچھ لمحات کو خصوصی فضیلت حاصل ہے،انہی میں سےایک ہےشب برات،اس رات گناہوں میں ڈوبےبندوں کےلیےتوبہ کے دروازے کھول دیئےجاتے ہیں،علمائے کرام شعبان کی پندرہویں رات کے بے شمارفضائل بتاتے ہیں،کہتے ہیں بندوں کا سال بھرکا رزق،زندگی اورموت سےمتعلق فیصلےبھی اللہ تعالیٰ کے حکم سے شب برات میں ہی لکھے جاتے ہیں۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کاکہنا ہےکہ اس کو لیلۃ المبارکہ کہاجاتا ہے،حدیث مبارکہ میں آتا ہےکہ اس رات میں قیام کیاجائےاوردن کو روزہ رکھا جائے یعنی 15 ویں شب قیام کیا جائے، عبادت کی جائے نماز پڑھی جائےیہ انتہائی اہم رات ہے اوراس رات میں اعمال اللہ کی بارگاہ میں پیش کیےجاتے ہیں۔






















