اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یوم کشمیر پر اسٹیٹ بینک، اسٹاک ایکسچینج، بینکس اور مالیاتی ادارے بندرہیں گے، اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس سمیت ملک بھرمیں ذیلی دفاترمیں بھی چھٹی ہوگی۔
واضح رہے کہ تعطیل کے دوران اے ٹی ایم مشینیں معمول کے مطابق فعال رہیں گی، آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور ڈیجیٹل ادائیگی کے دیگر ذرائع بھی بینکوں کی پالیسی کے مطابق دستیاب رہیں گے۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تعطیل کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ملک بھر میں 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
یومِ کشمیر ہر سال پاکستان میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے، اس دن ملک بھر میں خصوصی تقاریب، سیمینارز، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا جا سکے۔



















