وفاقی وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو سعودی ویزا بائیو ایپ سےبائیو میٹرک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ خبردار بھی کردیا کہ حج ویزا کے لیے بائیو میٹرک کروانا لازمی ورنہ ویزا جاری نہیں ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج ویزا کیلئے فعال ای میل لازمی، پاسپورٹ کی اسکین کاپی اپ لوڈ کرنا ہوگی،پاسپورٹ کی مدت معیاد 26 نومبر 2026 تک لازمی ہونی چاہیے، ویزاجاری کرنےوالا سفارتخانہ اسلام آباد منتخب کیا جائے ، چہرے اور انگلیوں کی اسکینگ ہوگی۔
بیان کے مطابق اوورسیز پاکستانیز سعودی ایپ میں رجسٹریشن کیلئے لوکیشن پاکستان منتخب کریں، یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ بائیومیٹرک کے بعد تصدیقی ای میل کا پرنٹ عازمین اپنے پاس ضرور محفوظ رکھیں۔






















