ایف آئی اے کو فیلڈ آپریشنز کیلئے افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ مسائل پر قابو پانے کیلئے ایف آئی اے کراچی زون نے خط لکھ کر سندھ پولیس سے 168 اہلکار مانگ لیے ہیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کی جانب سے خط میں سندھ پولیس سے 24 انسپکٹر، 29 سب انسپکٹر ، 15 اے ایس ائی اور 100 کانسٹیبل ڈیپوٹیشن پر مانگے ہیں۔ جبکہ خواتین پولیس اہلکار بھی ایف آئی اے سندھ میں کام کرنے کے لئے مانگی گئی ہیں۔
مراسلے کے مطابق ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران کا انٹرویو اور اسکریننگ لازمی ہے۔ اس سے قبل ایف آئی اے میں وفاقی پولیس کی 30 لیڈی کانسٹیبلز بھی ڈیپورٹیشن پر لی جا چکی ہیں۔






















