سانحہ گل پلازہ کی انکوائری کیلئے حکومت سندھ کے خط پر سندھ ہائیکورٹ نے خط کا جواب حکومت سندھ کو ارسال کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت حکومت خود انکوائری کروا سکتی ہے، سپریم کورٹ نے جوڈیشل انکوائری کے معیارات طے کردیے ہیں۔ سابق جج یاقانونی ماہر پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری نہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازہ کی عدالتی تحقیقات کےلئے باضابطہ خط لکھا تھا، جس میں ہائی کورٹ کے حاضر سروس جج سے سانحے کی انکوائری کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نے عدالتی انکوائری کا فیصلہ کیا تھا ، جس میں گُل پلازہ واقعہ میں ذمہ داری اورانتظامی غفلت کا تعین کیا جائے گا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے انکوائری کےلیے جج نامزد کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔






















