پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان کو 3میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر168رنز بنائے، آسٹریلیا 169 کے تعاقب میں 146 رنز بناسکی۔ کیمرون گرین نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 40، سلمان آغا 39 رنز بنانے میں کامیاب، بابراعظم 24، عثمان خان18، فخرزمان 10رنز بناسکے۔ آسٹریلوی اسپنرایڈم زمپا نے 4 شکار کیے۔
پاکستان پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان اور محمد نواز شامل ہیں۔ ان کے علاوہ شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو ہو گا، سیریز کے تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہو گا۔





















